ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس ایس ایل سی میں کامیاب افراد کے لئے 849پولیس کانسٹیبل کے عہدوں کیلئے عرضیاں مطلوب

ایس ایس ایل سی میں کامیاب افراد کے لئے 849پولیس کانسٹیبل کے عہدوں کیلئے عرضیاں مطلوب

Fri, 01 Dec 2017 10:12:24    S.O. News Service

بنگلورو،30؍ نومبر (ایس او نیوز) کرناٹک اسٹیٹ ریزو پولیس (کے ایس آر پی) میںایس ایس ایل سی میں کامیاب ہوئے مرد حضرات سے 849 اسپیشل پولیس کانسٹیبل کے عہدوں کے لئے آن لائن ذریعہ عرضیاں طلب کی گئی ہیں۔امیدوراوں کیلئے کم سے کم عمر 18سال ہونی چاہئے جنرل میرٹ والوں کے لئے زیادہ سے زیادہ عمر 25سال ، یس سی یس ٹی کے لئے 29سال اور ٹریبیل والوں کے لئے 30سال مقرر ہے۔ جنرل میرٹ 3(B), 3(A), 2(B) 2(A)والوں کیلئے 250 روپئے فیس مقرر کی گئی اور یس سی یس ٹی کے امیدواروں کے لئے 100 روپئے فیس مقرر ہے۔ عرضیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 18-12-2017ہے۔ مقرر کردہ فیس 20-12-2017تک پیش کرسکتے ہیں۔مستحق اور اہل افراد اپنے اپنے مقام پر موجود کمپیوٹر سنٹر پہنچ کر بہت ہی آسانی کے ساتھ آن لائن کے ذریعہ عرضیاں داخل کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات http//srpc17.ksp.online.in پر حاصل کریں۔ مقرر کردہ فیس اسٹیٹ بینک آف انڈیامیں ادا کریں۔ مقابلہ جاتی امتحان کے ذریعے اہل افراد کا انتخاب ہوگا۔ مساجد کے ذمہ داروں، ملی اداروں، سوشیل ورکرس اور وظیفہ یاب ملازمین سے گزارش ہے کہ وہ ان معلومات کو عام کریں۔ اعلان کریں ، ہر محفل، ہر تقریب میں اس کا ذکر کریں مستحق افراد کو چن چن کر ان کی صحیح رہنمائی کریں۔ یہ بھی نیک کام ہے جس کا اللہ تعالیٰ ضرور اجر دے گا۔ مشتاق احمد، صدر سی یم اے ٹمکور ضلع مدار شاہ ، شاپنگ کامپلکس ٹمکور، آفیس فون نمبر 0816-4011785 موبائل:9900512785


Share: